جلالپور بھٹیاں رمضان بازار ،فلاپ بازار ، گاہک غائب ، دکاندار خواب خرگوش کے مزے لینے لگے

04:30 PM, 23 May, 2018

جلال پور بھٹیاں :(محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پور بھٹیاں سے ) رمضان بازار میں گاہک نہ ہونے کی وجہ سے دوکاندار اپنے سٹالز پر آرام کر رہے ہیں رمضان بازار کو دیدہ زیب فلیکس سے تو سجایا گیا ہے۔

رمضان بازار صرف نام کا ہی سستا بازار ہے جس میں اشیاء خوردونوش مارکیٹ کے ریٹ پر ہی دستیاب ہیں کڑوروں روپے لگانے کے بعد بھی صارفین کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا رمضان بازار چند دوکانوں پر قائم تو کیا گیا لیکن صارفین کو ریلیف نہ ملنے کی وجہ سے فلاپ بازار میں تبدیل ہو کر رہ ہے دوکاندار گاہک نہ ہونے کی وجہ سے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں مارکیٹ کے ریٹ اور رمضان بازار کے ریٹس میں کچھ فرق نہیں ہے،

بلکہ مشروبات جیسے جام شیریں اوپن مارکیٹ میں چھوٹی بوتل 170روپے ، رمضان بازار میں 180 روپے میں فروخت ہوتی ہے اس طرح چینی کے ریٹ میں بھی کچھ خاص فرق نہیں فروٹ میں یہی صورتحال ہے صارفین نے رمضان بازار کو فلاپ بازار کا نام دے دیا ہے 

مزیدخبریں