حرم شریف میں معتمرین کے بچوں میں خصوصی کارڈ  ز تقسیم

01:46 PM, 23 May, 2018

مکہ مکرمہ:حرم شریف انتظامیہ نے معتمرین او رزائر بچوں میں خصوصی کارڈ زتقسیم کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حرم شریف کے تمام دروازوں پر تعینات انتظامیہ کی اہلکاروں نے زائرین اور معتمرین کے ہمراہ آنے والے ان کے بچوں میں یہ کارڈ تقسیم کیے جن میں حرم شریف کے حوالے سے بنیادی معلومات تھیں۔

انتظامیہ کے اہلکاروں نے کہا  کہ کارڈ تقسیم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کو حرم شریف کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کی جائیں نیز گم ہونے کی صورت میں انہیں ان کے والدین سے رابطہ کرنے میں انتظامیہ کو آسان بنایا جائے ۔ کارڈ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھے ہوئے تھے۔

مزیدخبریں