شکر گڑھ سیکٹر اور سیالکوٹ میں بھارتی اشتعال انگیزی، 1 شہری شہید، 4 زخمی

12:15 PM, 23 May, 2018

شکر گڑھ  : مکار دشمن بھارت جارحیت سے باز نہ آیا۔ آج پھر شکر گڑھ سیکٹر اور سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ ایک خاتون سمیت چارافراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔چناب رینجرز نے  بھرپور جوابی کارروائی کرتے  ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔

واضح رہے گزشتہ کئی روز سے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری آبادی والے علاقوں میں  شیلنگ اور گولہ باری سے جانی نقصان روز بڑھ رہا ہے۔ علاقے سے لوگ نقل مکانی بھی کر رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں