ممبئی : بالی وڈ ہدایتکار انیل شرما کا کہنا ہے کہ فلم ”باہو بلی2“ نے کوئی نیا ریکارڈ قائم نہیں کیا۔ بہت سی ایسی فلمیں ہیں جنہوں نے بہت بزنس کیا ہے جن میں ”غدر ایک پریم کتھا“ اور ”اپنے“ شامل ہیں۔
ان سے”باہو بلی 2“ کے 1000کروڑ کے نئے ریکارڈ کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وقت وقت کی بات ہے 2001ءمیں جب ”غدر ایک پریم کتھا“ ریلیز ہوئی تو اس نے ایک دن میں 265کروڑ کا بزنس کیا اور مجموعی طور پر 5000کروڑ کمائے حالانکہ اس وقت ایک ٹکٹ کی قیمت 25روپے تھی۔