چلتے ہوئے چارج اور کرنٹ مارنے والی چپل ایجاد

10:47 PM, 23 May, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بھارت میں بے قابو جنسی درندوں کا توڑ کرنے کیلئے نئی قسم کا جوتا  ا یجاد کر لیا گیا ہے۔ شائد آپ کہیں گے کہ اس میں ایجاد والی کونسی بات ہے کیونکہ جنسی مجرموں کے علاج کیلئے جوتے کا استعمال تو صدیوں سے چلا آرہا ہے۔ دراصل یہ کوئی عام جوتا نہیں بلکہ بجلی کا زبردست جھٹکا لگانے والا جوتا ہے، جسے سکول کے طالبعلم سدھارت منڈالا نے فزکس اور کمپیوٹر سائنس کے بنیادی اصولوں کو استعمال کرتے ہوئے ایجاد کیا ہے۔

منڈالا نے بتایا کہ ”الیکٹرو شو“ کہلانے والی چپل میں ”پیزو الیکٹرک ایفکٹ“نامی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔ یہ خاص قسم کے سرکٹ پر مشتمل ٹیکنالوجی ہے جو چلنے کے دوران برقی توانائی پیدا کرتی ہے۔ جوتا پہننے والا جتنا زیادہ چلتا ہے اس کے اندر اتنی ہی زیادہ برقی توانائی ذخیرہ ہوتی چلی جاتی ہے ۔

منڈالا نے بتایا کہ اس جوتے کا استعمال بہت سادہ ہے، یعنی اسے روایتی طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی بیٹری چارج ہونے سے اس میں کرنٹ بھر جاتا ہے، اور جونہی یہ کسی کو مارا جاتا ہے تو اسے کرنٹ کا اتنا زور دار جھٹکا لگتا ہے کہ اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

منڈالا نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد یہ جوتا مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

مزیدخبریں