اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر محمد حنیف نے رمضان المبارک کے موسم سے متعلق بتایا ہے کہ ابتدائی 15 دنوں میں ملک کے تقریباً 80 فیصد علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم آخری 15 دنوں میں قبل ازمون سون بارشوں کے 2، 3 سلسلوں سے درجہ حرارت میں کمی آجائیگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے ابتدائی 15 دنوں میں بھی بارش کے ایک یا 2 سلسلےہوسکتے ہیں تاہم عمومی طور پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، رمضان کے ابتدائی 2 دنوں میں ہر دو تین روز بعد موسم گرد آلود رہے گا، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
ایک سوال کے جوان میں ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر پاکستان میں قبل از مون سون کی بارشیں جون کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں شروع ہو جاتی ہیں تاہم رواں سال بارش برسانے والی ہواؤں کا نظام دوسرے ہفتے میں داخل ہو جائے گا جبکہ مون سون کا باقاعدہ آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہو گا، عید الفطر پر موسم گرم اور ہوا میں نمی کی زیادتی متوقع ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں