عدنان سمیع نے ایسے بیانات جاری کر دئیے کہ پوری دنیا کے مسلمان آگ بگولا ہو گئے

عدنان سمیع نے نئے اور ایسے بیانات جاری کر دئیے کہ پوری دنیا کے مسلمان غم و غصے میں مبتلا ہو گئے ہیں

عدنان سمیع نے ایسے بیانات جاری کر دئیے کہ پوری دنیا کے مسلمان آگ بگولا ہو گئے

نئی دہلی :عدنان سمیع نے ایک مرتبہ پھر   ایسے بیانات جاری کر دئیے ہیں   کہ پوری دنیا کے مسلمان غصے سے لال پیلے ہو گئے ہیں۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب  کو پوری دنیا کے میڈیا  پر  دکھایا   گیا۔ ٹرمپ نے اپنے دور ےکے دوران سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے ساتھ  مل کر  روائتی  رقص بھی کیا لیکن بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے اس معاملے میں  اسلام سے متعلق بیانات جاری کرنا شروع کر دئیے جس کے باعث پوری دنیا کے مسلمان غصے میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ”پیارے مسلم علماء۔۔۔آپ سب یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اسلام میں موسیقی حرام ہے؟ یہ سعودی عرب ہے، یہ گانا ہے اور اس کا شاہی خاندان رقص کر رہا ہے! آپ سب کے فتوے اب کہاں ہیں؟“

عدنان سمیع نے مزید لکھا ”اور ہاں۔۔۔ برائے مہربانی قرآن میں اس سورة یا آیت کی نشاندہی بھی کر دیں جس میں دوٹوک انداز میں کہا گیا ہے کہ موسیقی حرام ہے۔۔۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔“عدنان سمیع کی جانب سے یہ بیانات جاری ہونے کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں