ریاض: ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ امریکی عرب اور مسلم ممالک کے مابین ایک نئی سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کا مقصد صرف فوجی شراکت داری نہیں ہے بلکہ پروگرام کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے ،یہ نہ صرف علاقائی استحکام کے لئے بلکہ مسلم امہ کے اتحاد کے لئے بھی بہتر ہو گا۔
انہوں نے شاہ سلمان کی سربراہی کانفرنس پر سعودی عرب اور صدر ٹرمپ کو مسلم ممالک کے ساتھ دہشت گردی اورعسکریت پسندی کے خلاف نئی سٹریٹجک شراکت داری کے قیام پر بھی شکریہ ادا کیا۔