نیویارک: کرنسی نوٹوں کو ہم بہت شوق سے اپنی جیب میں رکھتے ہیں اور انہیں خوشی سے ہاتھ میں پکڑتے ہیں لیکن اب ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان پر حد سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔
ماہرین نے ہانگ کانگ میں 20ڈالر کے نوٹ 12 ہسپتالوں اور تین میڑوسٹیشن سے اکھٹے کئے اور ساتھ ہی لوگوں کے ہاتھوں ،میٹروسٹیشن کی ہوا اور پانی کے نمونے بھی لئے۔
ان نمونوں کے تجزیے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ کاغذی کرنسی پر تمام اشیا سے زیادہ جراثیم انتہائی خطرناک تھےاور یہ لوگوں کو بیمار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان کی وجہ سے پیٹ کی بیماریوں سمیت ہیضہ جیسی خطرناک بیماری ہو سکتی تھی۔
تحقیق کارجن لی کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹ فضا میں موجود بیکٹریا جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں ہاتھوں میں لینے کے بعد یہ آپ پر منتقل ہو سکتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں