کمار سنگاکارا کا رواں سیزن کے اختتام پر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

05:27 PM, 23 May, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن:  سابق سری لنکن کپتان اور سرے کلب کے بلے باز کمارسنگاکارا نے رواں سیزن کے اختتام پر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

39سالہ بلے باز نے 2015ء میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

کمارسنگاکارا نے اپنے بیان میں کہا کہ چند ماہ بعد میں 40 برس کا ہو جاؤں گا اسلئے اب مجھے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے، یہ میرے کاؤنٹی کیریئر کا آخری سیزن ہے اس کے بعد میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا۔

مزیدخبریں