روز ٹیلر نے رچی رچرڈسن کے زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

05:25 PM, 23 May, 2017

ڈبلن:  نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈین بلے باز رچی رچرڈسن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا.

ٹیلر نے آئرلینڈ میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف میچ میں 57 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، رچرڈسن نے 6248 رنز بنا رکھے تھے جبکہ ٹیلر نے اب تک186 میچز میں 6278 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 17 شاندار سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ٹیلر ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 47ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

مزیدخبریں