پاریش راول کی ٹویٹ کے بعد ٹوئٹر پر طوفان کھڑا ہو گیا

کشمیری نوجوان کی جگہ ارون دھتی رائے ,پاریش راول نے طوفان کھڑاکردیا

04:44 PM, 23 May, 2017

ممبئی:  بھارتی اداکار اور پارلیمینٹرین پاریش راول نے اپنی ایک ٹوئٹجس میں  انہوں نے بھارتی مصنفہ اور سماجی کارکن ارون دھتی رائے سے متعلق بات  کی اس میں تمام حدیں پار کر دیں۔ یہ ٹوئٹ سیکولر انڈیا میں  آزادی رائے کے حق  کے خلاف بھی تھی۔  

اپنی ٹویٹ میں حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما پاریش راول نے لکھا تھا کہ ’’آرمی جیپ پر پتھر پھیکنے والوں کو باندھنے کے بجائے ارون دھتی رائے کو باندھنا چاہیے ‘‘۔

حال ہی میں  بھارتی مصنفہ اور سماجی کارکن ارون دھتی رائے نے  کہا تھا  کہ بھارت، کشمیر میں  70 لاکھ فوجی بھی تعینات کر دے تب بھی اپنا ہدف نہیں پا سکتا۔پاریش راول کی اس ٹویٹ کے بعد ٹوئٹر پر طوفان کھڑا ہو گیا۔

بھارتی صحافی پرینکا بورپجاری نے کہا کہ فلموں میں اپنے کردار میں  جان ڈالنے کیلئے میں آپ کے فن کی قائل ہوں۔ لیکن آپ کے پرتشدد الفاظ سے حیران ہوں، کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ٹویٹ کے ذریعے تشدد بھڑکانے پر آپ کو جیل ہو سکتی ہے.

مزید لکھتی ہیں کہ پاریش راول نے ارون دھتی رائے کو ان کی کتاب آنے سے ایک دن پہلے مشہور کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں