ایل او سی پر پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعوی جھوٹا ہے: پاک فوج

ایل او سی پر پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعوی جھوٹا ہے: پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج نے ایل اوسی پرپاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی نوشہرہ کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعوی جھوٹ پر مبنی ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں پر وار کرنے کا بھارتی دعوی بھی من گھڑت ہے۔

پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ کا بھارتی الزام بھی سراسر جھوٹ ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی متعدد بار جنگی جنوں میں مبتلا بھارتی فوج اس طرح کے من گھڑت دعوے کر چکی ہے۔

گزشتہ دنوں پاک فوج نے بھارت کے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول  پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو مسخ کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج اعلیٰ اور پروفیشنل آرمی ہے اور کسی بھی فوجی کی بے توقیری نہیں کرتی چاہے وہ بھارتی ہی کیوں نہ ہو۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں