مانچسٹر دھماکے کو لے کر پوری ہالی ووڈ انڈسٹری غم سے نڈھال

مانچسٹر دھماکے کو لے کر پوری ہالی ووڈ انڈسٹری غم سے نڈھال

04:13 PM, 23 May, 2017

مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع برٹش ایرینا میں امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کے کنسرٹ کے اختتام کے بعد ہونے والے دھماکے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب آریانہ گرانڈے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 سالہ امریکی گلوکارہ 'خیریت' سے ہیں۔گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو  اپنی خیریت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے دکھ  کا بھی اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا، واقعے سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے، مجھے بہت افسوس ہے، میرے پاس الفاظ نہیں۔

مانچسٹر واقعے پر امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے  بہت رنجیدہ ہیں جب کہ ان کے پاس دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں