نجم سیٹھی کو بھی چئیرمین پی سی بی تعینات کیا جاسکتا ہے، شہریار خان بھی بول پڑے

04:01 PM, 23 May, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی سی بی کا نیا چیئرمین کون ہو گا؟ چئیرمین پی سی بی شہریار خان  بھی بول پڑے  ان کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کو بھی چئیرمین پی سی بی تعینات کیا جاسکتا ہے۔ شہریار خان نے کہا کہ ان فٹ پلیر کو نہ کھلانا  واضح پالیسی ہے،عمر اکمل دوبارہ فٹنس ٹیسٹ میں پاس نہیں ہوئے۔

ئیرمین پی سی بی شہریار خان نے  پارلیمینٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے  کہا کہ ان فٹ پلیر کو نہ کھلانے کہ ہماری پالیسی واضح ہے،عمر اکمل دوبارہ فٹنس ٹیسٹ میں پاس نہیں ہوئے،ہم نے غور کرکے انھیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ہم اسکی انکوائری کریں گے کہ انکی ان فٹ ہونے کی کیا وجہ ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین آئین کے مطابق 10 لوگوں میں سے منتخب کیا جاسکتا ہے، چئیرمین پی سی بی کا آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، چار ریجن کے نمائندوں اور دو نومینی میں سے نیا چئیرمین منتخب کیا جائیگا۔

مزیدخبریں