وینا ملک کا ایسا روپ اداکارہ میرا کیساتھ فرق کرنا مشکل ہو گیا

وینا ملک کا ایسا روپ، جس سے ان کی ذات اور اداکارہ میرا میں فرق کرنا مشکل ہو گیا

03:39 PM, 23 May, 2017

لاہور: اسکینڈل کوئین کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ  وینا ملک کسی تعارف کی محتاج نہیں۔

اب اداکارہ کے بارے میں ایسا سننے میں آ رہا ہے کہ وہ  ایک  ایسا کام کرنے جا رہی ہیں جس کے بعد ان میں اور اداکارہ  میرا میں فرق کرنا مشکل ہو جائے گا۔

اداکارہ وینا ملک نجی ٹی وی پر  کامیڈی شو کرنے والی ہیں،جس میں وہ اداکارہ میرا سمیت دیگر اداکاراؤں اور سیاستدانوں کی پیروڈی کرتی نظر آئیں گی۔

وینا ملک کی جانب سے اپنے ٹوئیٹر اور فیس بک پر جاری کی گئی ایک تصویر سے لگتا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں رمضان شو بھی کرنے جا رہی ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں