سندھ کابینہ کے کئی وزراء کے قلمدان تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

02:49 PM, 23 May, 2017

کراچی: سندھ کابینہ میں ایک بار پھر ردو بدل کر دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تین وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کے نوٹیفیکیشن کی منظوری بھی دیدی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سہیل انور سیال کو ایک مرتبہ پھر وزیر داخلہ سندھ مقرر کر دیا جبکہ ان کے پاس محکمہ زراعت و معدنیات کا قلمدان بھی ہو گا۔

ناصر شاہ کو وزیر اطلاعات سندھ کا عہدہ سونپ دیا گیا جبکہ ان کے پاس محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان بھی رہے گا۔ نوٹی فیکشن کے مطابق وزیر صحت سکندر میندر کو محکمہ زکوة و عشر اور مذہبی امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں