افغان صوبے قندھار کی آرمی بیس پر طالبان کا حملہ، 10 فوجی ہلاک

02:12 PM, 23 May, 2017

کابل: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبانوں نے آرمی بیس پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ افغان فورسز اور حملہ آواروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا اور فائرنگ کے تبادلے میں 12 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

حملے کے بعد افغان فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے صوبے بھر میں سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔

یاد رہے گزشتہ مہینے افغان صوبے بلخ میں فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 170 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ فوجی اڈا افغان نیشنل آرمی کی 209 ویں کارپ بیس ہے جس کی نگرانی میں قندوز کا صوبہ بھی آتا ہے جہاں طالبان اور افغان فوج کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں