یکم رمضان سے ریلویز کے کرایوں میں 10سے 25فیصدتک کمی کا فیصلہ

02:10 PM, 23 May, 2017

لاہور: پاکستان ریلویز نے یکم رمضان سے کرایوں میں 10سے 25فیصدتک کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پرمحکمہ ریلویز نے ماہ رمضان کے دوران مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں10سے 25فیصدتک کمی کااعلان کردیاہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ سہولت ایڈوانس ریزر ویشن کی صورت میں مسافروں کو میسرہوگی جبکہ عیدالفطر کے موقع پر بھی عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے کرایوں میں کمی کااعلان کیاجائے۔

واضح رہے کہ ہر سال ریلوے کے کرایوں میں خاص رعائت دی جاتی ہے جبکہ عید پر تو ریل کے کرایوں میں پچاس فیصد تک بھی کمی کر دی جاتی ہے اور مسافرو ں کی تعداد کے پیش نظر ٹرینوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو جاتاہے ۔

مزیدخبریں