کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چار مقدمات کی سماعت کے دوران ذوالفقار مرزا پر فرد جرم عائد کی گئی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر داخلہ دیگر ملزمان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے اور جن کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گیارہ جولائی کو گواہ طلب کر لیے۔
یاد رہے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کی کوشش پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ماڈل پولیس اسٹیشن بدین پر دھاوا بول دیا تھا اور توڑ پھوڑ کی جس پر ذوالفقار مرزا اور ان کے 20 ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں