اروندھتی رائے کو جیپ کے ساتھ باندھنے کی تجویز ,پریش راول کو مہنگی پڑ گئی

11:45 AM, 23 May, 2017

نئی دہلی: بھارت میں اداکار بھی انتہاپسندی کی روش پر اتر آئے بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی رہنما پاریش راول ، نے کشمیریوں کی حمایت کرنے پر معروف مصنفہ اور سیاسی کارکن اروندھتی رائے کو جیپ کے ساتھ باندھنے کی تجویز دے دی جس پرانہیں سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔
مدعا یہ تھا کہ معروف مصنفہ اروندھتی رائے نے کہا کہ اگر بھارت 7 لاکھ کی بجائے 70 لاکھ فوج بھی کشمیر میں لگا دے ۔ پھر بھی وہ اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتا۔ پھر کیا بھارتی فلموں کے ولن ایک نہتی مصنفہ پر ٹوٹ پڑے ۔
بالی ووڈ ادا کار اور بی جے پی کے رہنما پریش راول نے ٹویٹ کیا کہ آرمی جیپ پر پتھر پھیکنے والوں کو باندھنے کے بجائے اروندھتی رائے کو باندھنا چاہیے۔پریش راول کی ٹوئٹ کے بعد جہاں ایک طرف سنجیدہ حلقے ان پر کافی تنقید کر رہے ہیں،تو دوسری جانب کچھ ہندو انتہا پسند بھی اپنی ٹامک ٹوئیوں میں لگے ہوئے ہیں.

مزیدخبریں