جہانیاں: ذرائع کے مطابق جہانیاں کی رہائشی طلاق یافتہ شکیلہ نامی خاتون 2 بچوں کی ماں ہے۔ طلاق کے بعد اس کے خاوند نے دونوں بچے اپنے پاس رکھ لیے۔ بچوں کے پیار میں ماں سابق شوہر کے پاس ملتان میں اپنے بچوں کو ملنے کے لیے جانے لگی تو بھائیوں کو پسند نہ آیا۔
بھائیوں نے طیش میں آ کر بہن کو چار پائی کے ساتھ زنجیروں سے ایک ماہ سے باندھ رکھا ہے۔ دوسری جانب مقامی پولیس نے بااثر بھائیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا۔
واضح رہے ملک بھر میں غیرت کے نام پر اس طرح کے واقعات متعدد بار دیکھنے کو ملے ہیں جس میں حوا کی بیٹی کو اپنی غیرت کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے اور درندہ صفت یہ لوگ آسانی سے قانون کے شکنجے سے بھی نکل جاتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں