بھارت نے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے والے فوجی کو ایوارڈ سے نوازدیا

بھارت نے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے والے فوجی کو ایوارڈ سے نوازدیا

سر ی نگر: انسانیت سوز حرکت پر بھارت شرمندہ تو نہ ہوابلکہ اپنے میجر کو ایوارڈ دے دیا،بڈگام کے رہائشی فاروق احمد ڈار کو جیپ کے آگے باندھ کر انسانی ڈھال بنانے والے میجر گوگی کے خلاف محکمانہ کاروائی میں بھی کلین چٹ دی گئی تھی ۔واقعہ نے فاروق ڈار کو جسمانی اور نفسیاتی طور پر ہلاکر رکھ دیا ۔فاروق ڈار کو انصاف دینے کی بجائے بھارتی آرمی چیف نے درندہ صفت میجر گوگی کو ایوارڈ سے نوازا۔
فوج کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ انھیں علاقے میں جاری سرکشی کے خلاف ان کی مستقل کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے اور اس کا جیپ پر کسی شخص کو باندھنے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔


انڈیا کی خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ 'میجر گوگوئی کو ان کی تحریک کو ختم کرنے کی مستقل کوششوں کے لیے آرمی سٹاف کی جانب سے توصیفی کارڈ دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جیپ والے واقعے کا ویڈیو اپریل میں وائرل ہوا تھا اور بہت سے لوگوں نے اسے غیر انسانی فعل قرار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں