بیجنگ : چین میں 40سالہ شہری جب گھر لوٹا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کا پانچ سالہ بیٹا اس پھٹے ہوئے نوٹوں کے ساتھ کھیل رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چینی شہری اپنے بیٹے کو گھر پر اکیلا چھوڑ گیا تھا ۔تاہم بچے نے اس کی غیر موجودگی میں کھیلتے کھیلتے گھر میں رکھے گئے 5500ڈالر چینی کرنسی کے نوٹ ڈھونڈ نکالے بس پھر کیاتھا موصوف نے ان نوٹوں کو کاغذ سمجھ کر پھاڑنا شروع کر دیا ۔
جب تک اس کا باپ آیا وہ گھر میں رکھی سارے کرنسی نوٹ پھاڑ چکا تھا ۔چینی بچے کے والد نے ان نوٹون کو بوری میں باندھا اور مقامی کرنسی ایکسچنج جہاں ان نوٹوں کو ٹھیک کرنے اور تبدیل کروانے میں اسے دو دن لگے ۔اسلیے کہتے ہیں بچوں کو گھر پر اکیلا نہ چھوڑیں ورنہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہو سکتاہے ۔