یمن میں ہیضے کی وباءکی سے 315 اموات ہو چکی ہیں،عالمی ادارہ صحت

10:19 AM, 23 May, 2017

جینوا : عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یمن میںہیضے وباءکی سے اب تک 315 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ خانہ جنگی سے تباہ ہونے والے ملک یمن میں ہیضے کی وبا شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور 22 میں سے19 صوبوںمیں اِس وباءسے عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

\ادارے کے مطابق یمن میں ہیضے کی وبا کے پھیلنے کے آثار 27 اپریل سے سامنے آنا شروع ہوئے اور اب تک اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 315 ہو گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ہیضے کی وبا پر اگر بھرپور انداز میں قابو نہ پایا گیا تو آئندہ 6 مہینوں کے دوران لاکھوں افراد اِس کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے علاوہ طبی امدادی و خیراتی تنظیم ڈاکٹرز وِدآو¿ٹ بارڈرز نے اپنے انتباہی پیغامات میں کہا ہے کہ ہیضے کی وبا کو فوری طور پر کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ بے قابو ہو کر پھیل جائے گی اور اِس سے ہمسایہ ملکوں کو بھی خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں