صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت اساتذہ کی ڈیٹا انٹری مکمل کرنے کیلئے 15روز کاٹاسک

09:32 AM, 23 May, 2017

سکھر:صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو گھوٹکی اور سکھر میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت اساتذہ کو ڈیٹا انٹری مکمل کرنے کیلئے 15روز کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ دہ ہفتوںمیں تمام کام مکمل کرکے رپورٹ فراہم کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوباڑ و میں ڈائریکٹر اسکول پرائمری سکھر عبدالغفار مہر اور ڈائریکٹر سیکنڈری عبدالعزیز ھکڑو اور دیگر تعلیمی افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ جام مہتاب ڈھر نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لیے مستقل بنیادوں پر اساتذہ کو تعینات کیا جائے تا کہ تدریسی عمل میں بہتری لائی جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسر ان سنجیدگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ سے رابطہ تیز کرتے ہوئے اسکولوں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور بائیو میٹرک سسٹم کوگھوسٹ اساتذہ کی نشاندہی کے لیے متعارف کرایا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر نے ڈی اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں کا سروے مکمل کرنے کے بعد جہاں پر اساتذہ کی ضرورت ہے ان علاقوں میں فوری طور پر اساتذہ تعینات کیے جائیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن سکھر اور گھوٹکی نے صوبائی وزیر تعلیم کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت اساتذہ کی ڈیٹا کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

مزیدخبریں