وزیراعظم محمد نواز شریف کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، نماز عشا ادا کی

08:57 AM, 23 May, 2017

مدینہ منورہ: وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے ،مدینہ منورہ سے ملنے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے مسجد نبوی میں نماز عصر، نماز مغرب اور نماز عشاءادا کی۔

انہوں نے ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کئے۔وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سیکورٹی اور امن سمیت امہ کی سیکورٹی اور اتحاد کیلئے بھی دعا کی۔ مسجد نبوی میں آنے اور واپس جانے کے موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے وزیراعظم کو دیکھ کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مزیدخبریں