نبھی بچی کی موٹر سائیکل چلاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہیکو : چین میں چار سالہ بچی نے شہر کی سڑکوں پر موٹرسائیکل چلا کر دنیا کو حیران کر دیا۔

نبھی بچی کی موٹر سائیکل چلاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہیکو : چین میں چار سالہ بچی نے شہر کی سڑکوں پر موٹرسائیکل چلا کر دنیا کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے ہینان کے شہر ہیکو میں ایک چار سالہ بچی موٹرسائیکل چلا رہی تھی جبکہ بچی کے پیچھے بیٹھے اس کے والد اس سواری کو مزے سے انجوائے کر رہے تھے۔یوں ننھی بچی کو موٹر سائیکل پر دیکھ کر جہاں کچھ لوگ حیران رہ گئے وہیں کئی افراد نے والد کی اس لاپروائی کو تنقید کانشانہ بھی بنایا۔ننھی پری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔