پی ایس ایل 10 کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب، ورچوئل سیشن میں اہم فیصلے متوقع

پی ایس ایل 10 کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب، ورچوئل سیشن میں اہم فیصلے متوقع

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ پیر کی شام ورچوئل سیشن کے ذریعے منعقد ہوگا، جس میں ٹیمیں دستیاب نہ ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل کا انتخاب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق، پانچ کرکٹرز لیگ کے چند میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پشاور زلمی گولڈ کیٹیگری میں شامل ناہید رانا کا متبادل چنے گی، جبکہ کراچی کنگز سلور کیٹیگری کے کھلاڑی لٹن داس کی جگہ نیا کھلاڑی منتخب کرے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے شامل کیے گئے رائیسی وین ڈر ڈوسن بھی چند میچز کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے، جبکہ مارک چیپ مین اور کین ولیمسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے لیے جزوی طور پر کھیلیں گے۔

پشاور زلمی کوربن بوش (ڈائمنڈ کیٹیگری) کے مکمل متبادل کا انتخاب بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے میچز چار شہروں میں 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہیں گے۔