ٹیم نے گزشتہ میچ کی ہار کے بعد زبردست واپسی کی: مائیکل بریسویل

ٹیم نے گزشتہ میچ کی ہار کے بعد زبردست واپسی کی: مائیکل بریسویل

ماونٹ مونگانوئی: نیوزی لینڈ ٹی20 ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے پچھلے میچ کی شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مائیکل بریسویل نے کہا کہ کنڈیشنز میں زیادہ فرق نہیں تھا، لیکن ہم نے جلد وکٹیں حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط بنائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بیٹرز نے بہترین آغاز فراہم کیا، جبکہ ڈیرل مچل اور میں نے اسکور 220 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان نے تمام فاسٹ بولرز کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔