چوتھا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا نیوزی لیںڈ کے خلا ف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

11:10 AM, 23 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

ماؤنٹ مینگنوئی : ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اس سیریز میں نیوزی لینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے، کیونکہ نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی، جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی ۔

اس میچ میں 22 سالہ بیٹر حسن نواز نے شاندار سنچری بنائی اور بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا، جس سے پاکستان کے حوصلے بلند ہیں۔

مزیدخبریں