آئی فون 17 ایئر: ایپل کا سب سے پتلا اور ہلکا اسمارٹ فون جلد متعارف

12:29 AM, 23 Mar, 2025

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی ڈیوائس "آئی فون 17 ایئر" لانچ کرنے کی تیاری میں مصروف ہے، جو انتہائی پتلا اور ہلکا وزن رکھنے والا فون ہوگا۔


لیک ہونے والی تصاویر کے مطابق آئی فون 17 ایئر میں پشت کا نیا ڈیزائن متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کا کیمرہ ماڈیول ایک منفرد ابھار رکھتا ہے جو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پھیلا ہوگا۔ فون میں صرف ایک کیمرا ہوگا، جو اسے دیگر ماڈلز سے مختلف بناتا ہے۔


یہ نیا ماڈل ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا فون ہوگا، جس کی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر ہوگی جبکہ اس کا کیمرہ آئی لینڈ 4 ملی میٹر تک ہوگا، جو ایک نیا انداز پیش کرے گا۔


فون کے فرنٹ پر 6.9 انچ کا ایل ٹی پی او سپر ریٹینا ڈسپلے دیا جائے گا، جو ڈائنامک آئی لینڈ نوچ کے ساتھ ہوگا۔ اگرچہ ایپل ابتدا میں پورٹ لیس ڈیوائس لانچ کرنا چاہتا تھا، لیکن اس ماڈل میں یو ایس بی-سی پورٹ شامل کی گئی ہے، جو صارفین کے لیے ایک خوشخبری ہے۔


ایپل کی جانب سے اس ڈیوائس کی باضابطہ تصدیق تو نہیں کی گئی، تاہم اطلاعات ہیں کہ آئی فون 17 ایئر 2025 میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔ صارفین اس منفرد اور جدید ترین ڈیوائس کے حوالے سے بے حد پُرجوش ہیں۔
 

مزیدخبریں