خیبر پختونخوا : سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت

09:27 PM, 23 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور :خیبرپختونخوا حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کر دی۔

کے پی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کردی ہے، اب اورسیز پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی  تجدید کیلیے متعلقہ سفارتخانے کے توسط سے بذریعہ ای میل درخواستیں دے سکتے ہیں ۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس خیبر پختونخوا نے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ، پاکستانی سفارتی مشنز کی جانب سے کے پی حکومت کے اقدام کو سراہا گیا ۔

دستاویزات کے نقول کی تصدیق کے بعد درخواستگزار کو تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیاجائےگا اور تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس درخواست گزار کے نامزد کردہ مقامی شخص کے حوالے کیا جائے گا۔

 
 

مزیدخبریں