رواں سال بھی عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

07:33 PM, 23 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : رواں سال بھی گزشتہ دو سال کی طرح عیدالفطر کے موقع پر نئے کر نسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے رواں سال عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے نوٹوں کے حصول کیلئےپرائیویٹ بینکوں کے چکر لگا رہے ہیں جبکہ بینک انتظامیہ کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی  پر معذرت کی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نئےنوٹ جاری نہ ہونےکی وجہ سے اس سال بھی شہریوں کو کاپیاں جاری نہیں ہو سکیں گی۔

مزیدخبریں