نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان پر تقریب

06:52 PM, 23 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی : یوم پاکستان پر نئی دہلی پاکستان چانسلری میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن  کے مطابق  تقریب میں بھارت میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔ پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے  قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کو سراہا۔

پاکستانی ناظم الامور نے کہا کہ مساوات اور باہمی احترام پر مبنی پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رہنما اصول ہیں۔  یہ اصول بھارت کے ساتھ پُرامن تعلقات کی پاکستان کی خواہش کو بھی تقویت دیتے ہیں۔

مزیدخبریں