ماسکو میں کنسرٹ ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 143ہوگئی،100 سے زائد زخمی، 11 گرفتار

05:48 PM, 23 Mar, 2024

ماسکو : روسی دارالحکومت ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر حملے میں کم از کم 143افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔


 برطانوی نشریاتی ادارے نے حملے کی اِن ویڈیوز کی تصدیق کی ہے جن میں خاکی لباس پہنے حملہ آوروں کو لوگوں پر گولیاں چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔روسی حکام کے مطابق کنسرٹ ہال پر حملے میں براہ راست ملوث چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اس کے علاوہ 7 دیگر افراد کو بھی پکڑا گیا ہے۔ 


روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ’مرنے والوں کی لاشوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بدقسمتی سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادھر امریکا نے کہا ہے کہ اس ماہ کے اوائل میں روس کو ممکنہ حملے کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔


وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ اس نے مارچ کے اوائل میں روسی حکام کو خبردار کیا تھا کہ ممکنہ طور پر ماسکو میں ’بڑے اجتماعات‘ کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جائے گا۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا کہ اس ماہ کے اوائل میں امریکی حکومت کے پاس ماسکو میں ایک منصوبہ بند دہشت گرد حملے کے بارے میں معلومات تھیں جس میں ممکنہ طور پر بڑے اجتماعات کو نشانہ بنایا جانا تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے یہ معلومات روسی حکام کے ساتھ شیئر کی  تھیں۔  کریملن نے ان وارننگز کو ’پروپیگنڈا‘ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔

مزیدخبریں