کراچی: پاکستان کے معروف آل راؤنڈر عماد وسیم نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔ انہوں نے پی سی بی آفیشل سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرکے خوشی ہو رہی ہے۔ میں پاکستانی ٹیم کے لیےدستیاب ہوں۔
عماد وسیم نے کہا کہ ملک کیلئے اعزازات لانے کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کروں گا۔ اعتماد کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں۔