صدر زرداری کی طرف سے 598 افسران اور جوانوں کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان

03:54 PM, 23 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : صدرمملکت آصف علی زرداری کی طرف سے مسلح افواج کے 598 افسران اور جوانوں کے لئے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا گیا، مسلح افواج کے ان افسران اور جوانوں کو جرات اور بہادری کے ساتھ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سمیت مادر وطن کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے مسلح افواج کے 598 افسران اور جوانوں کو جرات اور بہادری کے ساتھ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سمیت مادر وطن کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

 اعزازات حاصل کرنے والوں میں ایس ایس جی کے سپاہی اسرار محمد کے لئے ستارہ بسالت کا اعلان کیا گیا، 135 کو تمغہ بسالت  جبکہ 45 کو امتیازی اسناد سے نوازا جائے گا۔ 148 افسران اور جوانوں کے لئے آرمی چیف کے تہنیتی کارڈز، 23 کیلئے ہلال امتیاز ملٹری جبکہ 109 کو ستارہ امتیاز ملٹری اور  137 کو  تمغہ امتیاز ملٹری  سے نوازا جائے گا۔

 وطن عزیز کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جرات اور دلیری کی داستانیں رقم کرنے والے شہداء کے اعزازات ان کے اہلخانہ وصول کریں گے۔

مزیدخبریں