پہلی بار میٹرک اور انٹر نتائج سے قبل گیارہویں،  تیرہویں جماعت میں داخلے شروع کرنے کی ہدایت

 پہلی بار میٹرک اور انٹر نتائج سے قبل گیارہویں،  تیرہویں جماعت میں داخلے شروع کرنے کی ہدایت

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ میں پہلی بار میٹرک اور انٹر نتائج سے قبل  گیارہویں اور  تیرہویں جماعت میں داخلے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فرسٹ ایئر میں داخلہ نویں جماعت کے رزلٹ کی بنیاد پر ہوگا جبکہ تھرڈ ایئر میں داخلہ فرسٹ ایئرکے نتائج کی بنیاد پر ہوگا۔

حکام  کے مطابق نتائج سے پہلے داخلہ کھولنے کا مقصد ذہین طلبہ کو سرکاری کالجز میں لانا ہے۔