اظہر مشوانی کو آج دوپہر لاہور سے اغواءکر لیا گیا ہے: عمران خان

11:16 PM, 23 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو آج دوپہر لاہور سے اغواءکر لیا گیا ہے اور انہیں کہا رکھا گیا ہے، پتہ نہیں چل رہا۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اظہر مشوانی کو آج دوپہر لاہور سے اغواءکرنے کے بعد کہاں رکھا گیا ہے؟ اس بارے میں معلوم نہیں ہو رہا، 18 مارچ کو سینیٹر شبلی فراز، عمر سلمان کو اسلام آباد پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ حسان نیازی کو ضمانت ملنے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کیلئے تمام قوانین توڑ رہی ہے، پولیس افسران پی ٹی آئی کے خلاف تشدد اور غواءمیں ملوث ہیں، آئی جی پنجاب اور دیگر افسران کی تصاویر انسانی حقوق کے اداروں کو بھیج رہا ہوں، اظہر مشوانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ 

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءچوہدری فواد حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ’ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواءکر لیا گیا ہے۔ اظہر صاحب کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتائی جائے۔ سمجھتے ہیں ظل شاہ شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔‘ 

مزیدخبریں