لاہور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں میں نے ان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔ الزامات کی تحقیقات کی جائے میں ہر جگہ پیش ہونے کے لیے تیار ہوں۔
پولیس لائنز میں خطاب کرتے آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے پولیس پر لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔ تحقیقات میں پولیس والے قصور نکلیں تو سزا دیں ورنہ الزام لگانے والوں کو سزا دی جائے۔
آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں کو کہا کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں کو پسپا ہی نہیں کرنا بلکہ ان کا قلع قمع کرنا ہے۔ اب گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا۔