ایم پی ایز کی طرف سے دیے گئے 10 کروڑ زمان پارک کے تہہ خانے سے چوری ہوگئے: سینئر صحافی کا انکشاف 

05:35 PM, 23 Mar, 2023

لاہور : سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے تہہ خانے سے 10 کروڑ روپے چوری ہوگئے ہیں ۔ 

سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زمان پارک سے گرفتار ملازم نے پولیس کو بتایا ہے کہ دس ایم پی اے کی ٹکٹوں کے عوض کالے دھن کا کیش 50کروڑ روپیہ زمان پارک کے تہہ خانہ سے غائب ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  اظہر مشوانی نے خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا پراپرٹی ٹائیکون کی عطیہ کردہ کمائی غائب ہونے پر عمران خان سیخ پا ہیں۔ 

مزیدخبریں