سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ انتقال کر گئے

04:33 PM, 23 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق محمد عمر شیخ کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر رحیم یار خان میں ادا کی جائے گی۔ 
محمد عمر شیخ کا تعلق خان پور سے تھا اور وہ ان دنوں رکن وفاقی محتسب تھے۔ عمر شیخ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کر کے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس میں شامل ہو گئے۔
عمر شیخ مختلف تنازعات کا بھی شکار رہے۔ موٹروے ریپ کیس میں متنازعہ بیان دینے پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے بھی تنازعہ پیدا ہوا تھا۔

مزیدخبریں