محکمہ لائیوسٹاک میں گریڈ 18 اور 19 کے افسران کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

01:39 PM, 23 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :محکمہ لائیوسٹاک میں گریڈ 18 اور 19 کے افسران کے اعزاز میں انتظامی امور بارے تربیتی پروگرام کے اختتام پر  تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔

محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام ہونے والے تربیتی پروگرام  میں محکمے  کے  افسران کو کمیونی کیشن، انفارمشین ٹیکنالوجی اور آفس مینجمنٹ  سے متعلق  تربیت فراہم کی گئی۔سیکرٹری لائیو سٹاک  مسعود انور نے تربیت پانے والے افسران میں سرٹیفیکیٹس بھی  تقسیم کیے۔

 تقریب سے خطاب میں سیکرٹری لائیو سٹاک  مسعود انور کا کہنا تھا کہ شعبہ لائیو سٹاک ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔  تکنیکی و انتظامی صلاحیتوں میں بہتری لاکر ہی سروس ڈلیوری سسٹم کو بہتر کیا جاسکتاہے۔ صوبہ بھر سے 150سے زائد لائیوسٹاک افسران کو مختلف انتظامی و تکنیکی پہلووؤں پر تربیت فراہم کی گئی  ہے۔

 سیکرٹری لائیو سٹاک کا کہنا تھا تربیتی پروگرامز کا مقصد محکمانہ افرادی قوت کی استعداد کار میں اضافہ  کرنا  ہے۔  انتظامی و پروموشنل ٹریننگز کی مدد سے محکمانہ افرادی قوت کو مضبوط کیا جائے گا۔ حفاظتی تدابیر اور موثر آگاہی سے جانوروں کی  بیماریوں سے ہونیوالے نقصانات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عزم پبلک سیکٹر کو ترقی دینا اور معیار کو بہتر کرنا ہے۔ بین الاقوامی اداروں کی مدد سے ڈیزیز سرویلنس پر کام کررہے ہیں۔  تربیتی پروگرامز اپنے اندر بہتری لانے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ 

 تربیتی پروگرام  کی اختتامی  تقریب میں وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، ڈائریکٹر پلاننگ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں