الیکشن کمیشن کے فیصلے نے  آئینی بحران پیدا کردیا ہے ، شیخ رشید

12:24 PM, 23 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ  کے سربراہ  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن کے فیصلے نے  آئینی بحران پیدا کردیا ہے ۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  آئین میں  واضح طور پر لکھا ہوا  ہے کہ 90دن کے اندر الیکشن ہوں گے ۔ سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیر آئینی اورغیر قانونی حکومت کو چلنے دیتی ہے یا ان پر آرٹیکل  لگاتی ہے۔  چیف جسٹس کہہ چکےہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نےاپنی سیاسی ساکھ کےساتھ پاکستان کی ساکھ  کو بھی نقصان پہنچایا ہے ،ملک خانہ جنگی کےدہانے پرآگیاہے،اب یا آئین کافیصلہ چلےگایا عوام کافیصلہ چلےگا،ساری دنیا کوشک تھایہ الیکشن آگےلےکرجائیں گےعمران خان کا راستہ روکنےکےلیےساری جمہوریت کوداؤ پرلگادیاہے ۔

مزیدخبریں