ریاض :سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ال سعود نے ایرانی ہم منصب حسین عامر عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطے میں جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں رمضان کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کا عمل شروع کرنے پر بھی رضا مندی کا اظہار کیا ۔
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیا ن تعلقات سات سال کے بعد بحال ہو نے جارہے ہیں۔