الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی،عمران خان

11:45 AM, 23 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان میں کہا کہ  اب پورے پاکستان کو عدلیہ اور وکلا برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا ۔خاموش رہنے کا مطلب ہوگا کہ  پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے ۔

عمران کا کہنا تھا ہم نے اپنی دوصوبائی  اسمبلیاں   صرف اس لیے تحلیل کیں کہ  نوے روز میں انتخابات ہوں گے جیسا کہ آئین میں ہے۔ فاشسٹ گروپ کو دہشتگرد راج مسلط کرنے کے لیے اسمبلیاں نہیں توڑیں تھیں ۔

مزیدخبریں