واشنگٹن :امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف کرواتے ہوئے 23 مارچ کو یوم پاکستان قرار دینے کا کہا گیا ہے ۔
امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس جمال باومین نے قرارداد متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان قراردینے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔
امریکی رکن کانگریس باومین نے یو م پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی بھی مبارکباد بھی پیش کی ۔