کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا اس ملک کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا لاہور میں ایک سیاسی جماعت تماشہ لگا کر بیٹھی ہوئی ہے، وہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی چاہتے ہیں، ایسے اداروں کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا جو اس ملک کی سالمیت دیکھ رہے ہیں۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت میں عدم استحکام ہے، اس وقت ملک کی چاروں اکائیوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔