اسلام آباد: 23 مراچ یوم پاکستان کے حوالے سے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب منسوخ کر دی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں ہونیوالی پریڈ خراب موسم کےباعث منسوخ کی گئی ہے، یوم پاکستان کی ملتوی ہونےوالی پریڈاب25مارچ کوہونے کاامکان ہے ، جبکہ آج ہونے والی ایوارڈ تقریب اپنے مقررہ وقت دن ساڑھے بارہ بجے ہوگی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو صدار تی ایوارڈ سے نوازا جائے گا ،گذشتہ سال 14 اگست کو ان شخصیات کو ایوارڈ ڈینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ معاشی حالات کےباعث اس سال پریڈکومحدودکرکےپریڈگراؤنڈسےایوان صدرمنتقل کیاگیاتھا۔